اداکارہ میرا کا مارچ میں منگنی کرنے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اس سال مارچ میں منگنی کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھائی نے میرے لئے لڑکا پسند کرلیا ہے۔ منگنی کے لئے خاندان اور دوستوں کا دباﺅ ہے میں نے ابھی تک لڑکے کو نہیں دیکھا۔