ایف بی آر کے 13افسروں نے تبادلوں کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ20کے تین اور گریڈ19کے 10افسروں نے تبادلہ کے بعد اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ20کے افسر عبدالواحد نے کمشنر آر ٹی او کراچی، گریڈ 20افسر امجد فاروق نے کمشنر آر ٹی او بہاولپور، گریڈ20کے افسر محمد فاروق اعظم میمن نے کمشنر آر ٹی او حیدر آباد کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ19کے افسروں میں محمد ادریس نے کمشنر اپیل سیالکوٹ، فضہ بتول نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹر نل آڈٹ لاہور ، عدنان انعام اللہ خان نے کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔