ٹی ٹونٹی ایشیا کپ : قومی بلائنڈ ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آج بھارت روانہ ہوگی۔ پہلا ٹی ٹونٹی بلائنڈ ایشیا کپ 17 سے 24 جنوری کو بھارت کے کوچی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 20 جنوری کو مد مقابل ہوگی۔