جاپان : سیاحوں کی بس کو حادثہ 14 افراد ہلاک، 27 زخمی
ٹوکیو (آن لائن) وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بس چھٹیاں منانے کی غرض سے جا رہی تھی کہ سنو بورڈنگ کے لئے مشہور نگانو کے علاقے کروئی زوا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ چاپانی حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
جاپان/حادثہ