مقبوضہ کشمیر: بس کھائی میں جا گری، 11 افراد ہلاک، 20 زخمی
جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھمپور میں مسافر بس کے ایک حادثے میں 11افراد جان بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 35کے قریب مسافروں سے بھر ی گاڑی ضلع کی رام نگر تحصیل میں واقع بسنت گاہ جا رہی تھی کہ کییا کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری ۔ضلع ادھمپور کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت گیارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20زخمی ہوئے۔