میڈیکل میں داخلہ ہواتو کرکٹ کیلئے چھوڑدیا :عماد وسیم
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آل راﺅنڈرعماد وسیم نے کہا ہے کہ کچھ وقت تک میں محسوس کرتا تھا کہ مجھے موقع نہیں ملے گا لیکن دل کہتا تھا کہ میرا انتخاب ہو جائے گا۔اور بالآخر کرکٹ کیلئے ان کی لگن اور عزم رنگ لے لایا اور انہیں پاکستان کی ہری جرسی پہننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈمیشن منظور کر لیا گیا تھا لیکن میں نے ایڈمیشن نہیں لیا کیونکہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔ اگر کامیاب بننا ہو تو پھر ہمیں اس کھیل کو اپنا سو فیصد وقت دینا ہوتا ہے لہٰذا میں نے پڑھائی پر کرکٹ کو ترجیح دی۔آل راو¿نڈر نے 2006 اور 2008 انڈر 19 ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پھر انہوں نے انگلینڈ اور آئرلینڈ میں چھ سیزن لیگ کرکٹ کھیلی لیکن 2015 ان کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا جہاں انہیں پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔