برطانیہ میں ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی ڈکیتی ،3ملزموں کو سات سال قید
لندن(آئی این پی )برطانیہ میں ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار3 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی، ایک ملزم کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک ملزم اب تک مفرور ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین ملزموں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔