پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان پر خصوصی لیکچر
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ایڈووکیٹ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میر اخلاق حسین نے گلگت بلتستان کی تاریخ ، محل وقوع اور قانونی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔