ادریس جانباز کی بیوہ کیلئے قرآن خوانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما ادریس جانباز مرحوم کی اہلیہ اور ایس ایس پی شعیب جانباز اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے معاذ جانباز کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں زمان مسجد میں قرآن خوانی ہوئی۔ چیف کوآرڈینیٹر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، مرحومہ کے صاحبزادگان عثمان ابراہیم،وقاص شہباز، حماد جانباز، سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، اعلیٰ پولیس افسروں، عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔