موبائل نظریاتی یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر اساتذہ اور طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مارڈن مڈل سکول رنگ محل کے اساتذہ اور طلبہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے اختر مجید گرلز ڈگری کالج ٹائون شپ گورنمنٹ گرلز مڈل سکوکل دھلہ لیاقت آباد کوٹ لکھپت، جونیئر ماڈل گرلز مڈل سکول تکیہ جموں شاہ، شاہدرہ ٹائون میں دو قومی نظریے پر خصوصی لیکچرز دیئے۔