اقوام متحدہ متاثرین شام کو خوراک کی بجائے امن فراہم کرے:احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ اقوام متحدہ شام متاثرین کو خوراک کی بجائے امن فراہم کرے،عراق کے بعد شام امریکہ کی طرف سے ایران کوتحفہ دیا گیا ہے،،لاکھوں افراد کا بے گھر ہونا ،مارا جانااور بھوک کی وجہ سے درختوں کے پتے ،گھاس کھانا اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار وں کے منہ پر طمانچہ ہے۔