عمران انگوٹھیوں کے چکر سے نکلیں ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں: پرویز رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں، عمران خان پرانی اور نئی انگوٹھیوں کے چکر سے نکلیں۔ نواز شریف خطے سے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہا کہ چترال کو ملانے والے تمام راستے سال کے آخر تک کھل جائیں گے، لواری ٹنل کو بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز موجود ہیں، چترال تک رسائی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
پرویز رشید