پہلا ٹی 20 : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا‘ شائقین کا جشن
آکلےنڈ + لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر+ خصوصی رپورٹر+ اے پی پی) پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی مےں نےوزی لےنڈ کو 16رنز سے شکست دیکر تےن مےچوں کی سےرےز مےں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نےوزی لےنڈ کی ٹےم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب مےں مقررہ 20اوورز مےں 155 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ 8کےوی بلے باز ڈبل فگر مےں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ 4 بےٹسمےن صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کے وہاب رےاض نے 3، شاہد آفرےدی اور عمر گل نے 2،2 جبکہ محمد عامر، عماد وسےم نے اےک اےک وکٹ حاصل کی۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفےظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کےا۔ دونوں کھلاڑےوں نے ٹےم کو 33 رنز کا اوپننگ سٹےنڈ مہےا کےا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری جب احمد شہزاد 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ صہےب مقصود صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ شعےب ملک 20 رنز بنا کر پوےلےن لوٹے۔ حفےظ 61رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ عمر اکمل 24 ،آفرےدی 23، عماد وسےم 18 اور سرفراز احمد 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔دریں اثنا سپاٹ فکسنگ سیکنڈل میں پانچ کی پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر پہلے میچ میں صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے جبکہ انکی گیندوں پر کپتان شاہد آفریدی اور صہیب مقصود نے دو آسان کیچ چھوڑ کر ان کی دھواں دھار واپسی کی کوشش پر پانی پھیر دیا جس پر عامر قدرے مایوس دکھائی دیئے۔عامر کیلئے یہ میچ اس لحاظ سے یادگار ثابت ہوا کہ انہوں نے پانچ سال بعد انٹرنیشنل میچوں میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 51، ایک روزہ میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں 24 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک 9ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں سے چار میں شکست اور پانچ میں فتح حاصل ہوئی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی فتح سے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے فتح کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نیگ شگون قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز بھی جیت کر کلین سویپ کریگا۔شائقین نے کہاکہ عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی قابل ذکر ہے اور اگر ان کی بولنگ پر کیچز نہ ڈراپ ہوتے تو انہیں مزید وکٹیں ملتیں۔ دریں اثناءوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںجیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ امید ہے قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریگی۔