سانحہ ڈسکہ کے ملزم سابق ایس ایچ او کو سزائے موت پر وکلا کا اظہار تشکر، عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ
لاہور + ساہیوال (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو سزائے موت پر وکلاء نے یوم تشکر مناتے ہوئے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا سیشن، سول، دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی وکلا اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے جبکہ عمومی مقدمات میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔