پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور ڈینگی سے متعلق سوالات کو میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں لازمی شامل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور ڈینگی کے متعلقہ سوالات کو میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں لازمی شامل کرانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 2016 میں ہونے والے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں دہشت گردی اور ڈینگی پر مختلف سوالات شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف منسٹرز مانیٹرنگ فورس سکول ایجوکیشن کی طرف سے میٹرک و انٹر کی سطح پر دہشت گردی اور ڈینگی سے متعلق سوالوں کو جماعت نہم کے مضامین بیالوجی‘ جنرل سائنس‘ مطالعہ پاکستان اور گیارہویں جماعت کے مضمون اسلامیات لازمی اور بارہویں جماعت کے مطالعہ پاکستان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔