چینیوں کیلئے پاکستان پسندیدہ ترین ہمسایہ ملک ہے: آن لائن سروے
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے کئے گئے ایک آن سروے کے مطابق چینی شہریوں کی اکثریت ہمسائے کے طور پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دیتے ہیں۔ جبکہ انکے نزدیک ہمسایہ ملکوں میں جاپان سب سے کم مقبول ہے۔ گلوبل ٹائمز کے سروے میں 2 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کی رائے لی گئی۔ 13196 لوگوں نے جاپان کے ہمسایہ ملک نہ ہونے کو پسند کیا۔ فلپائن، ویتنام، شمالی کوریا کے متعلق بالترتیب ناپسندیدگی کی رائے سامنے آئی اور 5 ویں نمبر پر بھارت کے بارے میں 11024 ووٹوں کے ساتھ چین کا ہمسایہ نہ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ پسندیدہ ترین ہمسایہ ملکوں میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا اور اسے 11831 ووٹ ملے۔ اسکے بعد قازقستان، نیپال اور تاجکستان کو بالترتیب زیادہ پسند کیا گیا۔