دہشت گرد کارروائیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں: سعودی عرب کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے، سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں اسلامی تعلیمات انسانی اقدار کے منافی، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔