سب سے بڑی آف لائن آبادیاں‘ بھارت پہلے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے: عالمی بنک
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جہاں آبادی کے بڑے حصے کیلئے انٹرنیٹ عدم دستیاب‘ ناقابل رسائی ہے۔ عالمی بنک کی جاری سٹڈی رپورٹ کے مطابق گلوبل سطح پر 7.4 بلین کی مجموعی آبادی کے خلاف 3.2 بلین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہیں جبکہ پاکستان گلوبل اوسط سے نیچے ہے جیسا کہ آبادی کا 83 فیصد (دو سو ملین) یا 165 ملین آف لائن پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آف لائن آبادی میں سرفہرست ہے۔ چین دوسرے اور انڈونیشیا تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ فہرست میں پانچواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے۔