کے الیکٹرک کو کوئلے سے چلنے والے 700 میگاواٹ بجلی منصوبے کیلئے زمین مل گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کو کوئلے سے چلنے والے 700 میگاواٹ بجلی منصوبے کیلئے زمین مل گئی۔ کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بجلی کا منصوبہ پورٹ قاسم پر لگایا جائیگا۔ منصوبے کے تحت سستی بجلی کی پیداوار یقینی ہو سکے گی۔ منصوبہ چینی کمپنیوں چائنہ ڈیٹانگ اوورسیز انوسٹمنٹ کمپنی اور چائنہ مشینری انجینئرنگ کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جائیگا اور اس میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
کے الیکٹرک /زمین