جڑواں شہروں میں پٹرول نایاب ہو گیا ہے، بیشتر پمپ بند جبکہ کھلے ،پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اس حوالے سے بتا رہے ہیں
عالمی منڈی میں پٹرولیم کی مصنوعات میں مسلسل کمی جا ری ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ چار مہینوں سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ،لیکن جڑواں شہروں میں پٹرول نایاب ہو چکا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےعوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں کمی کر دی ہے کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومات کو فوری طور پر سی این جی کھول دینی چاہیے تاکہ عوام کی پریشانی کم ہو اور اس بحران پر قابو پایا جا سکےموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں