نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
ویلنگٹن (آئی این پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی، ویسٹ انڈیز کافتح کےلئے 160رنز کا ہدف، دنیش رام دین 55 اور آندرے فلیچر40 رنز بنا کر نمایاں، ایڈم ملینے کی 2وکٹیں، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا،لیوک رونچی کی 28 گیندوں پر 51 رنز کی طوفانی اننگز، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن اور آندرے رسل کی دو دو وکٹیں، نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا۔