پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنےآگئے۔ ڈاکٹرز نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور بند کر دیے. مریض شدید پریشان۔

پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر بھر کے ہسپتالوں کےآوٹ ڈور بند کردیےہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریض مسیاحوں سے مایوس ہوکر گھروں کو لوٹنے لگےہیں۔ ادھر آوٹ ڈور بند ہونے کے چار گھنٹےبعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی۔ پولیس نے ہسپتالوں میں پہنچ کر آوٹ ڈور کھلوا دیئےہیں اور پولیس کی موجودگی میں لاہور بھر کے ہسپتالوں میں کام جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ حکومت گجرانوالہ واقعہ کےبعد ڈاکٹروں کو ہراساں کر رہی ہے اور پندرہ روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک انکے ساتھیوں کی ضمانت نہیں لی جا رہی۔