نوکیا پاکستان اور Talentidols کے اشتراک سے نوکیا آشا Big Idea Big App مقابلے کا انعقاد
کراچی (پ ر) نوکیا پاکستان نے کیلسافٹ FZ LLC کے پورٹل Talentidols.com کے تعاون سے Big Idea Big App مقابلے کا انعقاد کیا، یہ مقابلہ نوکیا کے بین الاقوامی Ideas Project کا حصہ ہے۔ اس موقع پر توصیف اکرام کنٹری ہیڈ Talentidolsکیلسافٹ نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے نوکیا پاکستان کے ساتھ مل کر اس مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلے کی کامیابی پر رابعہ نظامی ہیڈ DX نوکیا نیئر ایٹ نے کہا کہ نوکیا پاکستان اس مقابلے میں لوگوں کی دلچسپی کو سراہتا ہے، جس کی وجہ سے Big Idea Big App مقابلے کو زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ مقابلہ 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوا۔