سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد کرنے کے فیصلے کے بعد بند ٹریکٹر ساز کارخانے رواں ماہ دوبارہ چالو ہونے کا امکان
کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب ٹریکٹروں کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کے فیصلے کے بعد ملک کے دونوں بڑے بند ٹریکٹر ساز کارخانے رواں ماہ دوبارہ چالو ہونے کا امکان ہے، جبکہ اگلے ہفتے سے ٹریکٹر 60ہزار سے 1 لاکھ30 ہزار روپے تک سستا ہوجائے گا اعداد و شمار کے مطابق16 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں گزشتہ 6ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت61 فیصد گر گئی تھی۔ جبکہ لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹریکٹر تیار کرنے کے کارخانوں کی پیداوار پچھلے برس کے 32 ہزار 419ٹریکٹروں کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں صرف 13ہزار 423 رہ گئی۔