کراچی (این این آئی) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل اسپننگ ملز اور کپاس کے نجی برآمد کنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری کی نسبت پھٹی کی رسد میں اضافہ کے باعث روئی کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ ہفتہ کے آغاز کے تین روز تک روئی کا بھاﺅ مستحکم رہا لیکن بعد کے تین دن بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر فی من 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5500 روپے کے بھاﺅ پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاﺅ فی من 4300 تا 5600 روپے، پھٹی کا بھاﺅ فی 40 کلو 1900 تا 2400 روپے، صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاﺅ فی من 300 روپے کم ہو کر 5200 تا 5700 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھاﺅ 2000 تا 2700 روپے رہا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38