لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیو نے ملک کو تباہ کر دیا ہے لیکن اب پاکستانی قوم پاکستان میں امریکی وائٹ ہاﺅس کا حکم نہیں چلنے دیگی، صوفیا نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ہدایت پر گامزن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید منظور احمد شاہ بخاری کی یاد میں الحمراءہال نمبر 2 میں منعقد ہونے والے منظور العارفین سیمینار سے خطاب کرے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم سے شریعت کی پابندی کا درس ملتا ہے۔ این این آئی کے مطابق فضل کریم نے کہا کہ عوام مغربی جمہوریت نہیں اسلامی جمہوری نظام کے خواہاں ہیں اداروں کے ٹکراﺅ سے خطرناک نتائج نکلیں گے اگر عبدالکلام بھارت کا صدر بن سکتے ہیں تو ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے صدر کیوں نہیں بن سکتے۔دریں اثناءسنی اتحاد کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ملکی حالات کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل کے مطابق سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان پیر 16 جنوری کو 3 بجے سہ پہر مرکزی دفتر گلبرگ میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بجلی اور گیس کے بدترین بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38