لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم اگر آئین کے تحت پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں تو دیگر آئینی اداروںکو بھی اسی طرح جوابدہ ہیں، موجودہ صورتحال انکی ناتجربہ کاری اور بیان بازی کے باعث پیدا ہونے والی محاذ آرائی کا ہی نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں اور سابق وزراءخارجہ نے وزیراعظم کے بیان کہ ” فرد واحد کو نہیں پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں“۔ تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پھر یہ اپنے سائے سے کیوں ڈر رہے ہیں، کبھی یہ میمو کیس میں امریکہ اور کبھی حکومت بچانے کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کو خط لکھتے ہیں لٰہذا انہیں فوری طور پر اپنا بیان واپس لینا چاہئے یا اسکی وضاحت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خورشید محمود قصوری نے کہاکہ وزیراعظم کی سمجھ نہیں آتی، کبھی یہ فوج کی تعریف کرتے ہیں اور کبھی اس سے محاذ آرائی شروع کر دیتے ہیں، صبح کچھ اور شام کو کچھ اور بیان آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اندھے، گونگے اور بہرے ہیں ،آنے والے انتخابات میں انکا حساب کتاب ضرور کرینگے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38