لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت علی ہجویری اور اولیاءکرام کی زندگیاں اتباع رسول کا عملی نمونہ ہیں ان حضرات اللہ کی توحید اور پیغام رسالت کوعام کیا اور اشاعت اسلام کے لیئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں، حضرت علی ہجویری ؒسمیت تمام اولیاءکرام نے کٹی ہوئی مخلوق کو خدا سے جوڑا اور لو گو ںمیں سنتوں کو پھیلایا ۔ا ولیا ءکرام نے معاشرے کی اصلاح کے لیئے تاریخی کردار ادا کیا ، اشاعت اسلام کے لیئے اولیا ءکی خدمات تاریخ کا لازوال حصہ ہیں یہ باتیں جے یو آئی ہجویری ٹاﺅن کے زیر اہتمام اولیا کرام اور اصلاح معاشرہ کے موضوع پر مختلف تقریبات سے جے یو آئی کے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان،قاری ثناءاللہ،قاری امجد سعید ،حافظ ابوبکر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔مو لا نامحمد امجد خان اور دیگر نے کہا کہ حضرت علی ہجویری اوراو لیاءکرام ؒ حقیقی عاشق رسول تھے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38