لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر پیرامیڈکس کے 10پرائیویٹ تربیتی اداروں کا الحاق ختم کردیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے -سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر محمد جاویدنے اس بارے میں کہا ہے کہ اب ان اداروںمیں داخلہ لینے والے طلباءاپنے مستقبل کے خود زمہ دار ہوں گے۔ جن اداروں کا الحاق منسوخ کیا گیا ہے ان میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی راولپنڈی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکس راولپنڈی،کلف ہینگر انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسزلاہور، انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ لاہور، دی انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز لاہور، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکس فیصل آباد، صادق کالج آف پروفیشنل سٹڈیز سرگودھا، پیراگون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جہلم، جناح پیرا میڈیکل سکول وہاڑی اور الفرید کالج آف ہیلتھ سائنسز بہاولنگر شامل ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024