شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاع سے غیر ملکی خبرایجنسی کے دعویٰ کے مطابق حکیم اللہ محسود 12 جنوری کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں مارے گئے تاہم ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے دعوے کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل فروری 2010ء میں بھی حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاعات ملی تھیں اس مرتبہ پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے حکیم اللہ محسود کے بارے میں وائرلیس گفتگو سنی جس میں شدت پسندوں کو حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بارے میں گفتگو کرتے سنا گیا۔ حکیم اللہ محسود کو بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود امریکی ڈرون حملے میں مارا نہیں گیا ڈرون حملے کے وقت حکیم اللہ محسود علاقے میں نہیں تھے وہ زندہ اور محفوظ مقام پر ہیں اور تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024