لاہور (نامہ نگار) سابق ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی یاسر عباس کا اغوا اور تشدد کیس پر اسرار شکل اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ 5روز سے یاسر عباس اغوا اور تشدد کیس لاہور پولیس میں موضوع بحث بنا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ےاسر عباس کل تک بیان دینے کے قابل ہو جائے گا۔ درےں اثنا انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سب انسپکٹر یاسر عباس کو سی آئی اے نے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازےں یاسر عباس کے والد کی مدعیت میں اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گلشن راوی میں درج ہے۔ اس مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں جب ڈی ایس پی گلشن راوی امتیاز بھلی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا تفتیش کے رخ کا تعین یاسر عباس کے بیان کے بعد ہو گا اور اس کیس کی تفتیش کسی بھی دبا¶ کے بغیر میرٹ پر ہو گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38