پاکستان سرحد پر فوج تعینات کرتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے‘ ہمارے کسی آپشن پر اثر نہیںپڑیگا : بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیارجنگیں لڑنے کےلئے نہیں بلکہ پرامن سٹرٹیجک مقاصدکےلئے ہیں، بھارت میں دہشت گردی کے کسی ممکنہ حملے کے بعد پاکستان دفاعی اقدام کے طور پر اپنی سرحدوں پر فوجیں تعینات کرتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے ‘ہمارے کسی آپشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جنگی قیدیوں کی رہائی کےلئے پاکستان کے ساتھ 1965 اور 1977ءسے بات چیت جا ری ہے، گجرات ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ نے اس حوالے سے کوششوں کوجلابخش دی ہے۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فوج کو اس بات سے کوئی پریشانی نہیں کہ کس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں ہم نے اپنا ٹاسک طے کر لیا اور اس پر پیشرفت کرتے رہیں گے۔ ان میڈیا رپورٹس پر کہ اگر بھارت میں دہشت گردی کا کوئی حملہ ہوا تو پاکستان دفاعی اقدام کے طور پر اپنی سرحدوں پر فوجیں لگا گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ اس سے ہمارا کوئی آپشن متاثر نہیں ہو گا سرحدوں پر فوجیں لگانا پاکستان کے آپشنز میں شامل ہو گا اور ہم اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ جنرل وی کے سنگھ وزارت خزانہ کی جانب سے فوج کو بعض فنڈز کی فراہمی روکنے بارے سوال کا جواب گول کر گئے۔ اپنی عمر کے تنازعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں یہ معاملہ کب حل ہو گا۔