سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ مخلوط حکومت کے ابتدائی تین سال کو بد انتظامی اور ظلم وجبر کا ایک یادگار دور قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس (گ)کے چیئرمین علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا فوجی قبضہ نہ ہوتا تو کشمیر راولپنڈی روڈ کے ذریعے سے پورے وسطی ایشیا کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا اور یہاں کے لوگ تین انچ برفباری کے نتیجے میں پوری دنیا سے کٹ کر نہیں رہ جاتے۔ دوسری جانب سینئر حریت لیڈر اور فریڈم پارٹی نے سربراہ شبیراحمد شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری کو بطور یوم سیاہ منائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کا دن ہر سال کشمیریوں کو یاد دلا تا ہے کہ وہ غلام ہیں۔ اس دن کشمیر یوں کو انکی مرضی کےخلاف بھارتی جھنڈے کو سلامی دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024