لاہور(خصوصی نامہ نگار) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین چلانے کے زیر تکمیل منصوبے کا آخری مرحلہ مکمل کرنے کے لئے گزشتہ روز ریاض میں سعودی عرب اور سپین کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے، معاہدے کے تحت سوا آٹھ ارب ڈالر کی لاگت سے مکہ مکرمہ سے جدہ اور وہاں سے مدینہ منورہ کے درمیان ریل کی 444کلو میٹر لمبی پٹڑی بچھائی جائے گی۔ ٹرین کی رفتار320کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور مکہ سے جدہ کا درمیانی فاصلہ صرف30منٹ جبکہ جدہ سے مدینہ کا سفر دو گھنٹے میں طے ہو گا۔اس ٹرین کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان روزانہ 38ہزار افراد سفر کر سکیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024