کوئٹہ (بیورو رپورٹ)پشین کے علاقے میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ جانے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک اور2 کو زندہ بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین کے علاقے کلی یاسین زئی میں ایک گاڑی برساتی نالے سے گزررہی تھی کہ اچانک سیلابی ریلا آنے سے گاڑی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں نصیباں بی بی ، 6سالہ عزیز ،8سالہ اجمل سمیت6افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بی بی جانان اور گل خان کو زندہ بچالیا گیا۔ لیویز فورس اورعلاقے کے لوگوں نے نعشوں کو پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024