مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) الخبر میں خدائق البیان سکول کے 9 طلبہ نے اپنے امریکی استاد مائکیل سمتھ کو مسلمان کرلیا۔ میڈیا کو اسکی تفصیلات دیتے ہوئے مائیکل سمتھ کا کہنا ہے کہ میں نے اب اپنا اسلامی نام میکائیل رکھ لیا ہے۔ سعودی عرب آنے سے پہلے میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تھا۔ سکول میں چھٹی کلاس کے 9 طلبہ نے مجھ سے دوستی کرلی۔ انہوں نے مجھے انگریزی ترجمے والا قرآن کریم تحفے کے طور پر پیش کیا۔ مےکائےل کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی اسلام سے متعارف کرانے کی کوشش کریگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024