قومی اسمبلی میں جمہوریت کے حق میں حکومت کی قرارداد منظور کرلی گئی، ن لیگ اور آفتاب شیر پاؤ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون، ہم خیال اور پیپلزپارٹی شیر پاؤ گروپ نے قرارداد میں ترامیم شامل نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا،جبکہ جے یوآئی ف کے رکن لائق خان نے قرارداد کی حمایت کی، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قرار داد کی منظوری پر اراکین اسمبلی کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے آج تاریخ رقم کردی،انہیں کسی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں اورنہ ہی یہ اجلاس تحریک اعتماد کاووٹ لینے کیلے بلایاگیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اورسیاسی نوعیت کے مسئلے پرتمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، حکومت عدلیہ سمیت کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتی، جمہوریت حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس ادارے کی بحالی کے لیے ڈنڈے کھائے تھے اسی نے آج کہہ دیا کہ وفادارنہیں ہوں، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے انیس جنوری کو سپریم کورٹ میں خود پیشں ہوں گا۔ SOT
این آر اوکیس پربات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ این آر او بنانے والے ملک سے باہر بیٹھے ہیں جبکہ سیاسی رہنماؤں نے جمہوریت کے لیے صعوبتیں برداشت کیں اورجیلیں کاٹی ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کسی کو ان کی شکل پسند نہیں ہے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئے
وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خطاب کے دوران
اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کران کا خیرمقدم کیا