کوئی بھی ریاستی ادارہ اپنی حدود سے تجاوز کرے گا توعوامی نیشنل پارٹی اس کی بھر پورمخالفت کرے گی۔ شاہی سید
مردان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ ملک کی موجودہ جمہوریت بے پناہ قربانیوں کے بعد بحال ہوئی ہے اس کا دفاع تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی شہدائے جمہوریت کے خون سے غداری کے مترادف ہوگا۔ اے این پی ملک میں مستحکم جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اورسیاسی بلیک میلنگ کو ایک لعنت سمجھتی ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے لہذا جمہوریت کے بغیرملک کو درپیش مسائل کے حل کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔