اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اوراداروں کے استحکام کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کو اکژیت رائے سے منظور کروائیں گے جبکہ اس حوالے سے ایم کیوایم نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو توہین عدالت کے نوٹس کامعاملہ عدالت میں ھے اس لئے اس جواب نہیں دے سکتے ، منصور اعجاز جب بھی پاکستان آئیں گے انکو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مواخذے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38