سپریم کورٹ کا نوٹس عام بات نہیں،آئین اورقانون کے مطابق جوقدم ضروری ہوگا، اٹھائیں گے۔ مولابخش چانڈیو
سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیئے جانے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ عام بات نہیں ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا حکم ہے اور اس حوالے سے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشورے کے بعد جو بھی اقدام ضروری ہوا وہ کیا جائے گا۔