اتفاق کالونی کارہائشی پراپرٹی ڈیلرشاہد اپنی بیوی اٹھائیس سالہ صائمہ اورتین بچوں چھ سالہ نورفاطمہ، ڈیڑھ سالہ شہروز اور آٹھ سالہ سمیر کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات سے ہونے والی مسلسل بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس کے نتیجے میں صائمہ ، نور فاطمہ اور شہروز ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں ، اطلاع ملنے پرریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبےگھر کے مالک شاہد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ شاہد کا بیٹا سمیر دوسرے کمرے میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024