لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی 30 کلو میٹر عام سائیکل ریس شمعون نے جیت لی۔ پنجاب سٹیڈیم سے کاہنہ اور پنجاب سٹیڈیم تک منعقد ہونے والی ریس میں 32 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ریس کا افتتاح پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار علی نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن چوہدری کامران امین نے سائیکلسٹوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ریس میں شامل سکندر نے دوسری، طلحہ نے تیسری، شہباز نے چوتھی، تنویر نے پانچویں جبکہ عمیر خان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024