مکرمی! پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے نعرے کئی جماعتوں کے لیڈروں نے لگائے، کیا ان نعروں سے غربت دور ہوئی؟ غریبوں کے مسائل کس نے حل کیے؟ لیڈر آپس میں لڑتے رہتے ہیں، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے، اصل میں جب رواداری ختم ہوتی ہے تو ایک دوسرے کیلئے نفرت و حقارت پیدا ہو جاتی ہے، کسی پر اعتماد نہیں رہتا، ہر شخص دوسرے کو مشکوک نگاہوں سے دیکھتا ہے، جب کوئی قابل اعتماد نہ رہے تو پھر آپ کا معاشرہ کس قسم کا ہو گا۔ معاشرہ تتر بتر ہو جائے گا، منتشر ہو جائے گا۔ یہی کیفیت اس وقت ہماری ہے۔ محترم مجید نظامی صاحب نے ایک انٹرویو میں فرمایا تھا کہ قیام پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ ہم الگ رہ کے روٹی، کپڑا اور مکان کا بندوبست کریں، اپنی بھوک کا علاج کریں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ تو بعض پارٹیوں نے لگایا مگر اس پر کس حد تک عمل ہوا۔ قائد اعظم نے پاکستان کو ایک مثالی اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کا پروگرام بنایا، مگر ہم نے کس حد تک عمل کیا، ہم زوال کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔(تنویر ظہور)
خادم پنجاب دیگر سڑکوں کا بھی جائزہ لیں
مکرمی! ہمارے خادمِ اعلیٰ سڑکوں کا نیا جال بچھا رہے ہیں اُن کو چاہئے کہ وہ دیگر سڑکوں کا جائزہ لیں۔ جن میں شارع فاطمہ جناح شادمان مارکیٹ ریس کورس روڈ شامل ہیں۔(عامر کمال صوفی .... 48 لارنس روڈ لاہور، فون نمبر: 0307-4224797)
مسلمان بہن بھائیوں سے اپیل
مکرمی! مےں ایک غریب خاتون ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہےں شوہر دل کے مریض ہےں کرائے کے مکان مےں رہتی ہوں مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ہے۔ (04427900173703 حبیب بنک کھاڑک برانچ لاہور)