مکرمی! میاں نواز شریف کی ملکی سیاست کا گراف تیزی کےساتھ نیچے آرہا ہے۔ جسکی ”وجوہ“ میاں صاحب خودو اتنے قصوروار نظر نہیں آتے جتنے دیگر پارٹی کے ساتھی! جنہوں نے ”ن“ لیگ کو متزلزل کر دیا ہے۔ دانا لوگوں کا کہنا ہے کہ جس شخص کے ساتھی مخلص ہوں وہ کبھی رسوا نہ ہوگا۔ جاوید ہاشمی صاحب کا پارٹی کو چھوڑ جانا ”ن“ لیگ کا پیدا ہونے والا خلاءکبھی ”پُر“ نہیں ہو سکتا۔ پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے شیخ رشید اور چودھری برادران کو میاں صاحب پارٹی میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔(میاں خالد اختر کُرڑ چک چٹھہ .... 0321-6416877)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024