اسلام آباد (ثناءنےوز) قومی اسمبلی میں جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراءموجود نہیں تھے۔ وزارت تجارت سمیت دیگر وزارتوں کے سوالات کے جوابات دینے کی ذمہ داری وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ کو ادا کرنا پڑی ۔ اس ضمن میں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے حکومت کو ہدایت کی کہ آئندہ ایوان میں وزراءکو موجود ہونا چاہئے تاکہ وہ جواب دے سکیں ۔ اراکین نے تسلی بخش جوابات دینے پر سید خورشید شاہ کی تعریف بھی کی جبکہ ایوان میں وزیر خزانہ شوکت ترین‘ وزیر مملکت اقتصادی امور حنا ربانی کھر کی عدم موجودگی کے باعث ان کی وزارتوں کے سوالات کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے دیئے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024