کرم، فریقین میں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز موجود: ترجمان پولیس

Feb 16, 2025

کرم (این این آئی)لوئر کرم کے علاقے مینگک اور جینداڑی میں فریقین کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے رات گئے ایک دوسرے کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز علاقے میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں