دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکزنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،جو 16فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10کروڑ91لاکھ43ہزار273 ہوگئی’امریکہ2کروڑ76لاکھ92ہزار948 مصدقہ کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ9لاکھ16ہزار589 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 98لاکھ66ہزار710مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 40لاکھ59ہزار696،روس میں 40لاکھ40ہزار505،فرانس میں 35لاکھ28ہزار856 اورسپین میں 30لاکھ86ہزار286 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 27لاکھ29ہزار223 اورترکی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 25لاکھ94ہزار128تک پہنچ گئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024