جرمنی کا کارسازبرانڈ بی ایم ڈبلیو چینی مارکیٹ سے ان 71 گاڑیوں کو واپس طلب کررہا ہے جس کی سیٹ کی ایک جانب ایئربیگ میں خرابی پائی گئی ہے۔چین کے مارکیٹ ریگولیٹرنے کہا ہے کہ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا جو425آئی اور430آئی ماڈلز کی ان درآمدکردہ گاڑیوں پرمشتمل ہیں جو 16جون سے2دسمبر2020 کےدرمیان تیارکی گئی ہیں ۔چونکہ فرنٹ سیٹ سائیڈ ایئربیگ کےسافٹ ویئر پیرامیٹرز خراب ہیں اس لئے جب ان گاڑیوں کو اس جانب سے ٹکرلگتی ہے تو اگلی سیٹ والے ایئربیگ کے فنکشن میں وقت کی تاخیرہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایم ڈبلیوچائنہ آٹوموٹوٹریڈنگ لمیٹڈ بلامعاوضہ واپس آنے والی گاڑیوں کے سافٹ ویئرکی دوبارہ پروگرامنگ کرے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024