تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔اگر نواز شریف آنا چاہیں تو 72 گھنٹے میں سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔نواز شریف نے عدالت کی اجازت کا مس یوز کیا۔نواز شریف کو پاکستان آ نے سے نہیں روکا جا رہا۔اگر آنا چاہیں تو انہیں ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ جاری کیا جائے گا۔مریم اور نواز دونوں ای سی ایل پہ ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ امید ہے 3 مارچ عمران خان سینیٹ الیکشن جیتے گا۔الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ آنے والا ہے۔امید ہے فیصلہ سینیٹ الیکشن سے پہلے آجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کر رکھی۔شیخ رشیدنے دعوی کیا ہے کہ اس بار زرداری کو مایوسی ہو گی۔کوئی سرپرائز نہیں ہوگا۔4 مارچ کے بعد سکون آئے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024