ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے کیش لیس اکانومی پالیسی اختیار کرنا ہوگی:امجد نذیر بٹ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے کیش لیس اکانومی پالیسی اختیار کرنا ہوگی جبکہ حکومت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بجلی گیس پر ٹیکسز بڑھانے کیساتھ ٹیکس ریفارمز پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے ملکی انڈسٹری سے وابستہ لوگوںاور عام شہریوں کی مشکلات میں د ن بدن اضافہ ہورہا ہے معاشی اور معاشرتی ترقی ،تعلیم ،صحت اور نظام حکومت قابل اعتماد بنانے کیلئے حکومت کو مستقل بنیادوںپر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ہر آدمی کو یکساں کمانے ،کھانے ،خرچ کرنے اور جمع کرنے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کسی بھی حکومت کو خود کاروبار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملکی انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے اپنی توجہ فوکس کرنا ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا امجد نذیر بٹ نے کہاکہ سیل ٹیکس کو ریٹل اکائونٹر پر لیجانے سے سمگلنگ کا اپنے آپ خاتمہ ہوجائیگا موجودہ مہنگائی کی 60فیصد وجہ خود حکومت کے غیر ضروری اقدامات ہیں جو ہر کام سے ایڈوانس ٹیکس لینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں بجلی ،گیس وغیرہ کو مہنگا کرکے پیداواری لاگت کو بڑھانا بھی سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ ہر قسم کی انڈسٹری ،روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ہم نے اس کو قومیائے گئے طریقہ سے کار سے باہر نہیں نکالا اس وقت عوامی خوشحالی مذاق بن کر رہ گئی ہے جس کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ابھی تک ٹیکس ریفارمز پر کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا۔